بیجنگ میں یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے چین میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کی مسلح افواج کی شجاعت، پیشہ ورانہ مہارت اور عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
پیپلز لبریشن آرمی کے سینئر عہدیدار لو ہوئی چی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں چین کے سینئر سول و فوجی حکام، سفارت کاروں اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔پاکستانی سفارتخانے میں تعینات دفاعی اتاشی نے وطن کے دفاع اور تحفظ کے لیے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔قائم مقام ناظم الامور اعزاز خان نے بھی شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی قربانیوں کو سراہا۔