کرائے کی کار سے وارداتیں کرنے والا گینگ گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر) کاہنہ پولیس نے رات کے اندھیرے میں کرائے کی الٹو کار کے ذریعے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے والے گینگ کے 3 ارکان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد احمد، رمضان اور محمد زمان شامل ہیں۔ ملزمان رات کے وقت کرائے کی الٹو کار میں سوار ہو کر مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے کاہنہ کے علاقے میں ڈکیتی کی 2 وارداتوں کا اعتراف کیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی الٹو کار اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔