ریاض (خصوصی رپورٹ) سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں جمعہ تک موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بعض علاقوں میں بارش کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی کے مطابق جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے، جس کے باعث تیز ہواو ں، افقی حدِ نگاہ تقریباً ختم ہونے، ڑالہ باری اور اچانک سیلاب کا خدشہ ہے۔