متحدہ عرب امارات میں دبئی اور ابوظہبی کے درمیان اتحاد ریل کی روزانہ 10 ٹرین سروسز کا آغاز کردیا گیا۔
سروس کے پہلے روز مختلف اسٹیشنز پر مسافروں کا روایتی اماراتی رقص اور موسیقی کے ساتھ استقبال کیا گیا۔اتحاد ریل سروس کے ذریعے مسافر ابوظہبی، دبئی اور فجیرہ کے درمیان براہِ راست سفر کرسکیں گے، جس سے تینوں شہروں کے درمیان سفری سہولت میں اضافہ ہوگا۔