فلک جاوید کے خلاف ٹویٹ کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی گئی

فلک جاوید کے خلاف ٹویٹ کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی گئی

لاہور: سوشل میڈیا پر مبینہ ریاست مخالف ٹویٹس کے مقدمے میں ملزمہ فلک جاوید کی بریت کی درخواست پر سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے پراسیکیوٹر کو فلک جاوید کی بریت کی درخواست پر اپنے دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔سماعت کے دوران فلک جاوید کے وکیل رانا معروف ایڈووکیٹ نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ ان کی موکلہ کی سالگرہ ہے، لہٰذا انہیں جیل میں کپڑے بھجوانے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے فلک جاوید کو جیل میں کپڑے بھجوانے کی اجازت دے دی۔دوسری جانب مقدمے سے متعلق عدالتی کارروائی کے دوران صنم جاوید کو جیل سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔عدالت نے مزید سماعت 19 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے این سی سی آئی اے کے پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست کے حوالے سے دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔