دیپالپور(خصوصی رپورٹ)تھانہ سٹی دیپالپور پولیس نے نقب زن گینگ کا سرغنہ چار ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے 12 لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ اور ناجائز اسلحہ بر آمد کرلیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کی شناخت منظور عرف کالی، عبدالغفار، شاہ زیب، شعیب اور شاہد کے ناموں سے کی۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے تقریباً 12 لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ بر آمد کیا گیا ہے جس میں دو موٹر سائیکلیں، پانچ موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ اور نقدی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے انکشافات کئے ہیں۔