غربت سے تنگ نوجوان نے موت کو گلے لگالیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹ)حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے موت کو گلے لگالیا۔تاندلیانوالہ کے علاقے چک نمبر 622 گ ب کے رہائشی 25 سالہ کلیم اللہ نے بے روزگاری اور غربت سے تنگ آکر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ جس پرپولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔