ڈولفن فورس کیلئے 500 نئی موٹرسائیکل

 500 نئی موٹر سائیکلیں خریدنے کی سمری ارسال کردی گئی ،منظوری ملتے ہی ٹینڈر جاری کر دیاجائیگا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن فورس دوبارہ متحرک کرنیکی تیاریاں تیز، آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 500 نئی موٹر سائیکلیں خریدنے کی سمری پنجاب حکومت کو ارسال کردی،25 کروڑ لاگت سے موٹر سائیکلیں خریدی جائینگی، منظوری ملتے ہی ٹینڈر جاری کر دیاجائیگا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاہورکی سڑکوں پر مئوثر گشت یقینی بنانے کیلئے ڈولفن فورس کیلئے موجودہ ہیوی بائیکس کی جگہ 150 سی سی موٹر سائیکلیں فراہم کرنے کی تجویز ہیتاکہ فورس کی نقل و حرکت اور گشت کا نظام بہتر بنایا جا سکے۔موجودہ موٹر سائیکلوں کی خستہ حالی پرفورس کو گشت میں مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب ڈولفن فورس کی زیادہ تر نفری معمول کے گشت کی بجائے امن و امان کی ڈیوٹیوں پر تعینات ہے