بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ ڈرونز تباہ

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ ڈرونز تباہ

کوئٹہ: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ضلع خاران میں دہشتگردوں کی جانب سے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

 کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے پانچ ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع خاران کے علاقے البٹ میں قائم سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کے لیے دہشتگردوں نے کم درجے کے ڈرونز استعمال کرتے ہوئے حملے کی کوشش کی۔تاہم سیکیورٹی فورسز نے صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بھرپور ردعمل دیا اور تمام پانچوں ڈرونز کو بروقت کارروائی کے دوران تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث کسی بھی ڈرون کو اپنے ہدف تک پہنچنے کا موقع نہیں ملا۔ واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان بھی نہیں ہوا۔