اسلام آباد(آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے ہمدرد لیبارٹری کو ایوریج بل چارج کرنے کے معاملے پر لیسکو کی اپیل خارج کر تے ہوئے ہمدرد لیبارٹری کے حق میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ میٹر لیسکو کی پراپرٹی ہے، اگر میٹر خراب تھا تو ذمہ داری کس کی ہے؟ عدالت نے قرار دیا کہ صارف پر میٹر ٹیمپرنگ کا کوئی الزام نہیں۔وفاقی آئینی عدالت میں ہمدرد لیبارٹری کو ایوریج بل چارج کرنے سے متعلق لیسکو کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی دورانِ سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ میٹر لیسکو کی پراپرٹی ہے، اگر میٹر خراب تھا تو ذمہ داری کس کی ہے؟ صارف پر میٹر ٹیمپرنگ کا کوئی الزام نہیں۔لیسکو کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ صارف کے فرنٹ اور بیک دونوں میٹر خراب تھے، جس کے باعث ایوریج بلنگ کی گئی۔ دوسری جانب ہمدرد لیبارٹری کے وکیل نے بتایا کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق بیک اپ میٹر خراب نہیں تھا۔وفاقی آئینی عدالت نے لیسکو کی اپیل خارج کرتے ہوئے ہمدرد لیبارٹری کے حق میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔