2026کے دوران عالمی اجناس کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 23 فیصد اضافے کا امکان
پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران کپاس کی پیداوار 6 فیصد کم ہوسکتی ہے:رپورٹ
اسلام آباد(آئی این پی ) مشرقِ وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی توانائی کی فراہمی متاثر ہونے اور خوراک سمیت مختلف اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، جبکہ پاکستان میں مالی سال 2026-27 کے دوران کپاس کی پیداوار 6 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ اجناس کی قیمتوں سے متعلق رپورٹ کموڈیٹی آٹ لک کے مطابق 2026 کے دوران عالمی اجناس کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 23 فیصد اضافے کا امکان ہے، رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ توانائی اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتیں دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر توانائی کی قیمتیں 2026 میں مجموعی طور پر 32 فیصد بڑھ سکتی ہیں، جبکہ برینٹ خام تیل کی اوسط قیمت 91 ڈالر فی بیرل رہنے کا امکان ہے، اسی طرح عالمی منڈیوں میں خوراک کی قیمتوں میں بھی سال کے دوران 10 فیصد اضافے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔عالمی بینک نے مالی سال 2026-27 کے دوران پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں 6 فیصد کمی کی پیش گوئی کی ہے، رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر کپاس کی پیداوار بھی 3 فیصد کم ہونے کا امکان ہے