لاہور: ورکشاپ مالک نے 12 سالہ ملازم کو آگ لگا دی، ملزم گرفتار

لاہور: ورکشاپ مالک نے 12 سالہ ملازم کو آگ لگا دی، ملزم گرفتار

لاہور: گلبرگ ماڈل کالونی میں ورکشاپ مالک نے مبینہ طور پر 12 سالہ ملازم کو آگ لگا دی، جس سے بچے کے جسم جھلس گئے

 زخمی بچے فیضان کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس لینے کے بعد، ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم بابر کو گرفتار کر لیا ہے۔ بچے کے والد شاہ محمد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق، 12 سالہ فیضان گلبرگ میں ایک ورکشاپ پر کام کرتا ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کاربوریٹر میں موجود پیٹرول اس کے کپڑوں پر گر گیا، جس سے کپڑے گیلے ہو گئے۔ ملزم بابر کو بتایا گیا، تو اس نے ماچس کی تلی جلا کر فیضان پر پھینک دی، جس سے آگ لگ گئی اور جسم جھلس گیا۔ایس ایچ او تیمور عباس خان کا کہنا ہے کہ ملزم بابر کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔