بلاول بھٹو آج سے امریکہ کا سرکاری دورہ شروع کریں گے

 اسلام آباد (اآئی این پی)حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستانی موقف سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے بلاول بھٹو  آج  سے سرکاری دورہ امریکا کا آغاز کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق اس وقت بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی امریکا میں موجود ہیں جب کہ پارلیمانی کمیٹی کے دیگر اراکین امریکا میں اس وفد میں شامل ہو جائیں گے