چند ماہ میں یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،ڈی جی رافیل گروسی
نیویارک(آئی این پی )بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا ہے کہایران کی جوہری تنصیبات مکمل تباہ نہیں ہوئیں، ایران چند ماہ کے اندر یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں رافیل گروسی نے بالاواسطہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو جھٹلاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ہفتے کے آخر میں ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے نتیجے میں انہیں نقصان پہنچا تھا لیکن وہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئیں۔ جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل گروسی نے کہا کہ کچھ اب بھی باقی ہے، وہ چند مہینوں میں، شاید اس سے بھی کم وقت میں، چند سینٹری فیوجز چلا کر افزودہ یورینیم پیدا کرنا شروع کر سکتے ہیں۔ گروسی نے اعتراف کیا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ یہ ساٹھ فیصد افزودہ یورینیم کہاں ہو سکتی ہے۔