لاہور ہائیکورٹ نے نورین نیازی کی ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی

لاہور ہائیکورٹ نے نورین نیازی کی ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی اور حکم دیا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔درخواست گزار کے مؤقف کے مطابق این سی سی آئی اے نے ان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے اور انہیں عبوری ضمانت کے لیے متعلقہ عدالت میں پیش ہونا ہے، تاہم انہیں خدشہ ہے کہ راستے میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ایک ہفتے کا ریلیف دے دیا۔