نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی میڈیا نے طیارہ حادثے میں نائب وزیراعلی اجیت پوار کی ہلاکت کو مشکوک قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہارشٹرا کینائب وزیراعلی کی طیارہ حادثہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پائلٹ نے مے ڈے کال نہیں دی تھی، وزیراعظم مودی اور بی جے پی کے خلاف آواز کو بڑی سازش کے تحت خاموش کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اجیت پوار نے 15 جنوری کو پی سی ایم سی اور پونے میں بی جے پی کی کرپشن بے نقاب کی تھی