توانائی کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 1.3 فیصد کی کمی ریکارڈ

 اسلام آباد(آ ئی این پی)دنیابھرمیں دسمبر کے مہینے میں توانائی کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 1.3 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔یہ بات عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ پینک شیٹ رپورٹ میں کہی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق دنیابھرمیں توانائی کی قیمتوں میں 1.3فیصدکی کمی ہوئی جس کی بڑی وجہ یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتوں می 9 فیصد اور آسٹریلیا میں کوئلے کی قیمتوں میں 4.4 فیصد کی کمی ہے تاہم اس مجموعی کمی کو جزوی طور پر امریکہ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں 12.1 فیصد اضافے نے متوازن کیا