یورپی یونین کی پاکستان کو تجارتی سہولتوں کا ہنی مون پیریڈ ختم ہو چکا
لاہور(آئی این پی )سابق وزیرِ تجارت گوہر اعجاز نے یورپی یونین اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے کو پاکستان کی صنعتوں، خصوصا ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس معاہدے سے ملکی برآمدات اور روزگار شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا کہ یورپی یونین۔انڈیا تجارتی معاہدے کے باعث پاکستان کی تقریبا 9 ارب ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ اس سے ملک بھر میں ایک کروڑ سے زائد افراد کا روزگار بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے