سرکاری اراضی پر اگلے 3 ماہ میں پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے تعمیرات کا آغاز ہوگا: وزیر ہائوسنگ
لاہور (سپیشل رپوررٹر) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کم آمدن افراد کیلئے گھروں کی فراہمی کے ایک اور منصوبے کا آغاز کردیا گیا جس کے تحت اڑھائی سے 3 مرلہ سرکاری اراضی پر 37 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر ممکن ہوگی۔وزیر ہائوسنگ بلال یاسین کو پنجاب افورڈایبل ہائوسنگ کے پراجیک ڈائریکٹر عمران علی سلطان نے بریفنگ میں بتایا کہ ورلڈ بینک کے اشتراک سے پنجاب میں 25 اضلاع کے 35 مقامات پر گھروں کی تعمیر کا آغاز ہوگا جن میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، لیہ ، خانیوال سمیت 25 اضلاع شامل ہیں۔وزیر ہائوسنگ پنجاب بلال یاسین کے مطابق سرکاری اراضی پر اگلے 3 ماہ میں پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے تعمیراتی کاموں کا آغاز ہوگا۔