بھارت: تیسری بیٹی کی پیدائش پر بیوی کو زندہ جلادیا

 ہلاک ہونے والی خاتون تین بیٹیوں کی ماں تھی‘مقدمہ درج‘ملزم گرفتار کرلیا گیا
 نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی ریاست مہاراشٹر میں  تیسری بیٹی کی پیدائش پر ایک خاتون کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی گئی جس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ   واقعہ ممبئی کے ایک مضافاتی علاقے میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والی خاتون تین بیٹیوں کی ماں تھی۔متاثرہ خاتون کی بہن نے پولیس میں اپنے بہنوئی کے خلاف مقدمہ درج کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ میری بہن کو تیسری بیٹی کو جنم دینے کی پاداش میں جلایا گیا ہے۔پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا