صدر نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن میں تبدیلی کی منظوری دے دی

صدر نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن میں تبدیلی کی منظوری دے دی

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔

ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق، حکومت بلوچستان نے اپنے نان ایکس آفیشیو رکن کو تبدیل کرتے ہوئے محفوظ علی خان کو این ایف سی میں نامزد کیا تھا، جس کی صدر نے باضابطہ منظوری دے دی۔ اس منظوری کے ساتھ ہی بلوچستان کی پچھلی نامزدگی منسوخ ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ این ایف سی کا مقصد صوبوں اور وفاق کے درمیان مالی وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا ہے، اور اس کی تشکیل میں کسی بھی تبدیلی کو آئینی طور پر صدر مملکت کی منظوری درکار ہوتی ہے۔علاوہ ازیں، صدر آصف علی زرداری نے کریمنل لاز ترمیمی بل 2025ء کی بھی توثیق کر دی ہے۔ اس طرح ایک ہی دن میں صدر نے این ایف سی کی تشکیل نو کے ساتھ ساتھ اہم قانون سازی کو بھی حتمی شکل دے دی۔