زرتاج گل کی خالی قومی اسمبلی نشست پر ضمنی انتخاب موخر

 اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی کل تعداد167ہوگئی جبکہ  چار سیاسی جماعتیں بغیر سربراہ کے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں شامل ہیں۔   الیکشن کمیشن آف پاکستان  کی جا نب سے ملک کی سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری  کی  گئی  ہے، جس میں الیکشن کمیشن میں درج سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی ہے۔فہرست  کے مطابق   چار سیاسی جماعتیں اس وقت بغیر سربراہ کے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں شامل ہیں۔ ان میں پاکستان تحریک انصاف، عوامی ورکرز پارٹی، پاک سرزمین پارٹی اور پاکستان عوامی راج پارٹی شامل ہیں۔دوسری جانب زرتاج گل کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر ہونے والا ضمنی انتخاب بھی موخر کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کا شیڈول پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر معطل کیا ہے، زرتاج گل این اے 185 ڈی جی خان سے منتخب ہوئی تھی۔