پنجاب اسمبلی: مریم اورنگزیب کا خطاب ، اپوزیشن ارکان کا شورشرابا

مجھے ترتیب سے ایوان کو چلانے دیں ورنہ یہیں رات کے بارہ بج  جائیں گے: سپیکر
لاہور(خصوصی رپورٹ)   پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سینئیر وزیر  مریم اورنگزیب کیخطاب کے دوران   اپوزیشن ارکان نے شورشرابا اور نعریبازی شروع کر دی۔  مریم اورنگزیب  نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا،   اپوزیشن رکن اعجاز شفیع نے یہاں جتنی باتیں کیں، ان کی ایک بات  بھی درست نہیں۔  مریم اورنگزیب  نے کہا، اعجاز شفیع نے جو پوائنٹس اٹھائے ان پر میں بات کروں گی  اور حقائق بیان کروں گی۔  مریم اورنگزیب  نے بتایا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا بجٹ تیس بلین ایک تیس بلین ہے۔  مریم اورنگزیب  نے بتایا کہ  پنجاب میں بارہ لاکھ کسان کارڈ اور بیس ہزار ٹریکٹر دیئے گئے ہیں۔  مریم اورنگزیب  نے کہا،  جو حکومت یہ پی ٹی  آئی والے کر کے گئے اس سے زیادہ بجٹ ہ ہم نے رکھا ہے۔   اپوزیشن نے فلور پر جھوٹ بولا ہے   مریم اورنگزیب گفتگو کر رہی تھیں کہ اس دوران پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے شور شرابا اور نعرے لگانا شروع کر دیا۔   سپیکر کو کہنا پڑا کہ میں ایک تشویشناک صورتحال سے نبرد آزما ہوں۔ اچھا ہورہا ہے یا برا ہورہا ہے میں آپ لوگوں سے سننا چاہتا ہوں۔ مجھے ترتیب سے ایوان کو چلانے دیں ورنہ یہیں رات کے بارہ بج جائئیں گے۔