یکم مئی کو لاہور میں ڈبل ہیڈر ،ایک ہی ٹکٹ پر دو میچز

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 2 میچز ری شیڈول کر دیے۔ ملتان میں ممکنہ ہیٹ ویو اور ا?پریشنل ا?سانی کے پیش نظر پی ایس ایل 10 کے شیڈول میں معمولی رد و بدل کیا گیا ہے۔ملک میں جاری گرمی کی لہر اور پی ایس ایل کے آپریشنز میں آسانی کیلیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان یکم مئی کو ہونے والا میچ لاہور منتقل کردیا۔ جہاں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز سہ پہر 3 بجے مد مقابل ہوں گے، رات 8 بجے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ لاہور میں شیڈول کے مطابق ہوگا۔اس طرح اب یکم مئی کو لاہور میں ڈبل ہیڈر ہوگا اور شائقین ایک ہی ٹکٹ پر دو میچز کا مزہ لیں گے۔ وہ رات 8  بجے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ بھی دیکھ سکیں گے۔