اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے چینی طبی کمپنیوں کو پاکستان میں اپنے پیداواری یونٹس قائم کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں روایتی چینی طب کو فروغ دینے کیلئے حکومت پرعزم ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات دینے کیلئے موثر اقدامات یقینی بنا رہی ہے ۔وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے چین میں انٹرنیشنل میڈیکل اینڈ انوویشن سینٹر میں شرکت کے دوران خطاب کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر زور دیا۔ کنونشن میں چین کی اعلیٰ قیادت، شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل، بیلاروس کے نائب وزیر اعظم، رکن ممالک کے وزرائے صحت اور طبی ماہرین شریک تھے ۔افتتاحی تقریب کے بعد مندوبین نے طبی آلات اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نمائش کا دورہ کیا۔