سروسز اور میاں منشی ہسپتال میں سکریننگ کاو?نٹرز، ٹرمینلز پر موبائل میڈیکل ٹیمیں تعینات کرنے کی درخواست
لاہور (کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام اور محفوظ ڈرائیونگ کو یقینی بنانے کے لیے ڈرائیورز کی لازمی میڈیکل اسکریننگ کی تجویز دے دی۔ سی ٹی او لاہور نے سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب کو باضابطہ مراسلہ ارسال کرتے ہوئے سروسز ہسپتال اور میاں منشی ہسپتال میں ڈرائیورز کے لیے مخصوص میڈیکل اسکریننگ کاو?نٹرز قائم کرنے کی درخواست کی ہے۔ مجوزہ اسکریننگ میں بینائی، کلر بلائنڈنس، نائٹ بلائنڈنس، منشیات کے استعمال اور نفسیاتی صحت کے ٹیسٹ شامل ہوں گے۔ سی ٹی او کے مطابق کمزور بینائی اور دیگر طبی مسائل دورانِ ڈرائیونگ حادثات کا سبب بن سکتے ہیں۔ بس اڈوں اور ٹرانسپورٹ ٹرمینلز پر موبائل میڈیکل ٹیمیں تعینات کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے تاکہ ڈرائیورز کی موقع پر طبی جانچ ممکن بنائی جا سکے۔ اس اقدام سے طبی طور پر ڈرائیونگ کے لیے نااہل ڈرائیورز کی نشاندہی اور قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن ہو سکے گا۔