تلونڈی (خصوصی رپورٹ) چونیاں کے علاقہ بھاگوال ٹبہ میں نوجوان کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ بھاگوال ٹبہ کے رہائشی آصف اسماعیل نے تھانہ الہٰ آباد میں درخواست میں م ئوقف اختیار کیا کہ اس کے بھائی کاشف اسماعیل کو ملزم کلیم اللہ میو مبینہ طور پر ورغلا کر کماد کی فصل میں لے گیا، جہاں اس کے ساتھ زیادتی کی۔پولیس نے درخواست گزار کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔