قصور، زہریلی کھیر کھانے سے تین سگے بھائی جاں بحق، والدین کی حالت نازک

 جاں بحق ہونے والوں میں 28سالہ آصف، 25سالہ ناظم اور 15سالہ امانت شامل ہیں 
 محمود خانیکے کے ناظم علی ، آصف اور امانت دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئے،گھر میں کہرام
قصور(آئی این پی )قصور کے علاقے کنگن پور میں زہریلی کھیر کھانے سے تین سگے بھائی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کے والدین کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق واقعے سے متاثرہ پانچوں افراد کا تعلق قصور کے علاقے محمود خانیکے سے ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 28 سالہ آصف، 25 سالہ ناظم اور 15 سالہ امانت شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ناظم علی گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا، جبکہ آصف اور امانت بدھ کو دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئے۔واقعے میں گھر کے سربراہ قاسم علی اور ان کی اہلیہ حسنہ بی بی بھی زہریلی کھیر کھانے سے متاثر ہوئے، جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے