کھیر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی حالت غیر ، ناظم جانبر نہ ہوسکا ، چھپکلی کے گرنے کی مبینہ اطلاعات
قصور،تلونڈی(خصوصی رپورٹ)کنگن پور کی حدود میں زہریلی کھیر کھانے سے ایک نوجوان جاں بحق ،4 کی حالت تشویشناک بیان کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کنگن پور کے علاقہ محمود خانیکے میں قاسم کی فیملی نے گھر میں کھیر بنائی۔زہریلی کھیر کھانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی حالت غیر ہو گئی۔پانچوں افراد کو تشویش ناک حالت میں لاہور جنرل ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔25 سالہ ناظم علی کی جنرل ہسپتال پہنچ کر موت واقع ہو گئی جبکہ باپ قاسم اسکی بیوی اور دو بچے تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔فیملی ذرائع کے مطابق کھیر میں چھپکلی کے گرنے کی مبینہ اطلاعات ہیں حقائق کی تلاش جاری ہے۔