مصنوعی ذہانت کا موجودہ نام غلط اور غیر موزوں ، اس لئے اسے سپر انٹیلی جنس کہا جانا چاہیے
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت(اے آئی) کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے سپر انٹیلی جنس (ایس آئی) کہنے پر زور دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ جلد سرکاری دستاویزات اور دیگر متعلقہ مواد میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی اصطلاح کے استعمال پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کا موجودہ نام غلط اور غیر موزوں ہے، اس لئے اسے سپر انٹیلی جنس کہا جانا چاہیے