خطے میں پائیدار امن کے فروغ میں مکہ الائنس فار ڈیفنس کا کردار اہم ہے: اسحاق ڈار

پاکستان علاقائی اور عالمی امن و استحکام کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے:نائب وزیر اعظم کی سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر)نعمان محمود سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )   نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاہے  خطے میں پائیدار امن کے فروغ میں مکہ الائنس فار ڈیفنس کا کردار اہم ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے ایکس پر جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مکہ الائنس فار ڈیفنس کے پہلے سیکریٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر)نعمان محمود کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر اسحاق ڈار نے  نعمان محمود کو مکہ الائنس فار ڈیفنس کا سیکریٹری جنرل مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کیلئے  نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کی نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی اور عالمی امن و استحکام کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے