تائیوان کیلئے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ واپس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے چین کی 'ون چائنا پالیسی' کی تائید کرتے ہوئے تائیوان کی ائیر لائنز کے لیے اپنی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے کے بعد فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے پروازوں کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دے دی۔بلومبرگ کے مطابق پاکستان کی سو ل ایوی ایشن  اتھارٹی نے تائیوان کی ائیر لائنز ایوا ائیرویز کارپوریشن  اور چائنا ائیرلائنز لمیٹڈ کو 28 اکتوبر سے 27 مارچ تک پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔اس سے قبل  'بلومبرگ نیوز' سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بتایا تھاکہ ’ہماری ایوی ایشن ڈویڑن 'ون چائنا پالیسی' پر عمل پیرا ہے جس کے تحت صرف مین لینڈ چائنہ کو اجازت ہے۔ ہم نے صرف چینی ائیر لائنز کو پاکستان کے اوپر سے پرواز کرنے کی اجازت دی ہے‘۔