مریم نواز نے مبارکباد تو نہ دی، ہماری گندم بند کر دی: سہیل آفریدی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مجھے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد تو نہ دی، ہمارے لیے گندم بند کر دی، گندم بند کرنے سے خیبر پختونخوا میں آٹے کا بحران ہے۔راولپنڈی کی اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان اور بے شمار لوگوں نے مبارک باد دی، وزیرِ اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ کی جانب سے مبارکباد کے لیے کال آئی، پتہ نہیں تھا کہ ہر شخص کی مبارک باد کی پریس ریلیز جاری کرنا ہوتی ہے