رنگ روڈ مقابلے میں 2 ملزم ہلاک ، ریلوے پھاٹک ہربنس پورہ کے قریب مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوا
پولیس مقابلے لاہور کے علاقوں نشتر ٹاؤن، گرین ٹاؤن، رنگ روڈ اور ہربنس پورہ میں ہوئے :پولیس حکام
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں سی سی ڈی پولیس کے مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 6 افراد ہلاک ہوگئے ذرائع پولیس کے مطابق گرین ٹاؤن میں پیش آیا جہاں زیرِ حراست ملزم علی اسد کو نشاندہی کے لیے لے جایا گیااس دوران ملزم کیساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے تبادلے میں زیرِ حراست ملزم علی اسد اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے زخمی ہوا اور ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیافائرنگ کرنے والے ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئینشتر کالونی کے علاقے میں ہواجہاں سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سوار چار افراد کو رکنے کا اشارہ کیاملزمان نے رکنے کے بجائے فائرنگ شروع کردی جس پر جوابی کارروائی میں دو ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئیہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت ولی داد اور محسن کے نام سے ہوئی ہیجبکہ ان کے چار ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیپولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ملزمان چوری، ڈکیتی، راہزنی، پولیس مقابلے، قتل اور اقدامِ قتل کے متعدد مقدمات میں ملوث تھے۔دوسری جانب سی سی ڈی سول لائنز کے مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئیسی سی ڈی ذرائع کے مطابق رنگ روڈ کے قریب ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے،پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کر دی کراس فائرنگ میں 2ملزمان ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئیہلاک ملزمان کی شناخت قیصر عرف ڈی سی اور رضا کے نام سے ہوئی ہے۔ریلوے پھاٹک ہربنس پورہ کے قریب مقابلے میں ملزم انس زخمی ہوا،ملزم کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تاہم جانبر نہ ہوسکاپولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے تمام لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے منتقل کرکے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کردیں