کراچی(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف نے میئر کراچی کے حمایت یافتہ 32 منحرف ارکان سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان خالد نے مئیر کراچی مرتضی وہاب کو باضابطہ خط ارسال کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 32 منحرف ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کی جا چکی ہے۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ مذکورہ ارکان کا اب تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں۔خط میں شامل ناموں میں اسد امان، صلاح الدین اسرار، امجد علی، عاصم حیدر، اسلم نیازی، صنوبرفرحان، زبیرموسی، عبدالغنی،عزیز اللہ اور فرحان خان سمیت دیگر ارکان شامل ہیں