کریک ڈا ئون ،10 غیر تربیت یافتہ رکشہ ڈرائیورز گرفتار

پاکپتن(خصوصی رپورٹ)ٹریفک پولیس کا بڑا کریک ڈا ئون ،10 غیر تربیت یافتہ رکشہ ڈرائیورز کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پاکپتن میں ٹریفک پولیس نے غیر تربیت یافتہ اور غیر لائسنس یافتہ ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈا ئون کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن جاوید چدھڑ کا کہنا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدر آمد کروایا جارہا ہے۔پولیس نے کارروائیوں کے دوران رکشہ ڈرائیورز کے رکشوں سے سکول کے بچوں کو اتار کر انہیں پولیس وینز کے ذریعے ان کے گھروں تک بحفاظت پہنچایا۔