اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ کے جنوبی علاقے میں حماس کی سرنگوں میں 9 مزید دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے، جس کے بعد شہید ہونے والی فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق، مشرقی رفح میں جاری آپریشن کے دوران، فوجیوں نے زیر زمین دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے میں 9 اضافی دہشتگردوں کو تلاش کر کے ہلاک کیا ہے۔ اس سے قبل بھی اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اسی علاقے میں 30 سے زیادہ دہشتگردوں کو ہلاک کر چکی ہے، جو سرنگوں سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔اسرائیلی فوج کے مطابق، یہ کارروائییں زیر زمین سرنگوں کے نیٹ ورک کے خلاف جاری ہیں، جن کا مقصد دہشتگردوں کے انتہا پسندی کے منصوبوں کو ناکام بنانا ہے۔ ادھر حماس نے اس حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ ثالثی کرنے والے ممالک، جن میں امریکہ، مصر، ترکی اور قطر شامل ہیں، اسرائیل پر دباؤ ڈالیں کہ وہ فلسطینیوں کو واپسی اور امداد کے لیے محفوظ راستہ فراہم کرے۔یاد رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی 10 اکتوبر کو امریکہ، مصر، ترکی اور قطر کی ثالثی میں عمل میں آئی تھی، تاہم اس کے بعد سے اسرائیلی فوج نے متعدد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔