سلمان خان کی خصوصی گھڑی کی قیمت سن کر آپ کی آنکھیں کھل جائیں گی

سلمان خان کی خصوصی گھڑی کی قیمت سن کر آپ کی آنکھیں کھل جائیں گی

سلمان خان نے اپنی واچ کلیکشن میں شاندار اضافہ کیا، 95 لاکھ پاکستانی روپے کی قیمت والی گھڑی متعارف کرائی۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے حال ہی میں اپنی لگژری واچ کلیکشن میں ایک شاندار اضافہ کیا ہے۔ معروف گھڑی ساز کمپنی "جیکب اینڈ کو" نے سلمان خان کے شاندار فلمی کیریئر اور ان کے والد سلیم خان کی میراث کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی، محدود ایڈیشن گھڑی متعارف کرائی ہے۔اس گھڑی میں بھارتی پرچم کے رنگوں کا امتزاج اور سلمان خان کی شخصیت کی جھلک نظر آتی ہے۔ اس میں زعفرانی اور سبز رنگ کا استعمال بھارتی ثقافت کی نمائندگی کرتا ہے۔ گھڑی کے ڈائل پر لیزر سے کندہ عالمی نقشہ سلمان خان کی بین الاقوامی پہچان کو ظاہر کرتا ہے، اور 6 نمبر پر "S.K" کی کندہ کاری ہے جو سلمان خان کے نام کا مخفف ہے۔

یہ گھڑی لگژری شوقین افراد کے لیے ایک نایاب تحفہ ہے جس کی قیمت تقریباً 95 لاکھ پاکستانی روپے (34,000 امریکی ڈالر) ہے۔ یہ گھڑی سلمان خان کے مشہور نیلے پتھر والے بریسلیٹ سے ملتا جلتا خصوصی ٹرکوائز باکس میں پیش کی گئی ہے۔ اس میں 'جیکب اینڈ کو' کے خودکار JCAA14 کیلیبر کا میکانزم شامل ہے، جس میں 206 تکنیکی اجزاء اور 33 جواہرات بھی شامل ہیں۔