لاہوریوں کیلئے خوشخبری: شہر میں نیا پارک بنے گا، جسے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔
پی ایچ اے نے راوی کنارے ایک نیا اسٹیٹ آف دی آرٹ پارک بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کی منظوری پی ایچ اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دے دی۔ اس حوالے سے بورڈ نے پی ایچ اے کو محکمہ اوقاف اور روڈا سے جگہ کے حصول کے لیے ٹاسک دے دیا ہے۔یہ پارک شہر میں سالوں بعد بننے والا نیا پارک ہوگا، جبکہ اس سے قبل سابق حکومت میں شاہدرہ پارک بنانے کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا، جو مکمل نہ ہو سکا۔ پی ایچ اے راوی کنارے جگہ کا تعین کرے گا، محکمانہ طور پر اراضی کی منتقلی اور فنڈز کا تعین بھی کیا جائے گا۔ تخمینہ لاگت طے ہونے کے بعد فنڈنگ پنجاب حکومت کی جانب سے کی جائے گی۔لاہور کے بڑے پارکوں کا قیام ہمیشہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہوا ہے، جیسے گریٹر اقبال پارک، حضوری باغ کی ازسر نو بحالی اور علی پارک، سرکلر پارک سمیت متعدد پارکوں کی بحالی گزشتہ (ن) لیگ کے دور میں ہوئی۔