برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ جاری

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ جاری

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، اور لاہور میں عید سے قبل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کا گوشت 595 روپے فی کلو اور انڈوں کی فی درجن قیمت 264 روپے ہے۔ لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو ہے۔سرکاری قیمتوں کے برعکس، لاہور شہر میں چکن 700 سے 750 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، جبکہ بون لیس چکن کے دام 1100 سے 1250 روپے فی کلو وصول کیے جا رہے ہیں۔ لاہور میں سرکاری نرخنامے کی بجائے چکن کی ہول سیل مارکیٹ ٹولنٹن مارکیٹ میں زندہ مرغی 450 سے 470 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔