عالمی منڈی میں سونے کی قیمت مزید گر گئی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت مزید گر گئی

عالمی منڈی میں پیر کے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی بڑی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافے کی توقعات کو قرار دیا جا رہا ہے۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.7 فیصد کمی کے بعد 4,061.35 ڈالر فی اونس پر آ گئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 4,076.40 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔ ماہرین کے مطابق رواں سال یہ مسلسل چوتھا مہینہ ہے جس میں سونے کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بلند شرح سود کی توقعات کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں، کیونکہ ایسے حالات میں سونا دیگر سرمایہ کاری کے مقابلے میں نسبتاً کم پرکشش ہو جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سرمایہ کار اب امریکا سے جاری ہونے والے آئندہ روزگار کے اعداد و شمار پر نظریں جمائے ہوئے ہیں، کیونکہ ان سے امریکی فیڈرل ریزرو کی آئندہ مانیٹری پالیسی کے حوالے سے اہم اشارے ملنے کی توقع ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل میں مہنگائی میں کمی، امریکی ڈالر کی قدر میں نرمی اور عالمی معاشی حالات میں بہتری آتی ہے تو سونے کی قیمتیں دوبارہ بلند سطح پر جا سکتی ہیں۔