لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں پولیس اسٹیشن کے قریب واقع ایک گھر کی چھت اچانک منہدم ہونے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور ملبے تلے دبے 25 سالہ جہانگیر کو بحفاظت نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں زخمی کو مزید علاج کے لیے کوٹ خواجہ سعید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ گھر کی چھت لکڑی کی کڑیوں اور بالوں پر مشتمل تھی، جو اچانک گرنے سے یہ حادثہ پیش آیا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔