ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز: 4 کرکٹرز کل کراچی میں رپورٹ کریں گے

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز: 4 کرکٹرز کل کراچی میں رپورٹ کریں گے

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے چار کرکٹرز کل کراچی میں رپورٹ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبداللہ شفیق 31 جولائی کو امریکا روانہ ہوں گے۔یہ چاروں کھلاڑی امریکا میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے، جہاں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ون ڈے میچز آٹھ، دس اور بارہ اگست کو ویسٹ انڈیز میں شیڈول ہیں۔سولہ رکنی ون ڈے اسکواڈ میں محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
 

 
Ask ChatGPT