ڈاکو رحیم یار خان اور راجن پور سے ملحقہ کچہ ایریا سے 4 افراد کو اغوا، 225 بھینسیں چھین کر فرار ہوگئے
لاہور(کرائم رپورٹت)پنجاب پولیس راجن پور کا کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے کامیاب آپریشن کیاراجن پور کے کچہ کریمینلز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن میں ڈاکوؤں کے ٹھکانے سے 4 مغویوں بحفاظت بازیاب کروالئے گئے ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس نے مغویوں سے چھینی گئی 225 بھینسیں بھی برآمد کر لیں،ڈاکوؤں کے ٹھکانے نذر آتش کر دیا گیاڈاکوؤں نے چند روز قبل رحیم یار خان اور راجن پور سے ملحقہ کچہ ایریا سے 4 افراد کو اغوا، 225 بھینسیں چھین کر اندرون کچہ فرار ہوگئے تھیبرآمد کی گئی بھینسوں کی مالیت چار کروڑ روپے سے زائد ہیراجن پور پولیس نے آپریشن میں کچے کے ڈاکوؤں کے 3 سہولت کاروں کو بھی گرفتارکر لیا گیاآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نیمغوی بازیاب اور بھینسیں برآمد کرنے پر راجن پور پولیس کو شاباش دی ڈی پی او فاروق امجد کے مطابق راجن پور پولیس کو آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی منظم حکمت عملی کے تحت کامیابی ملی آپریشن میں ضلعی پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے حصہ لیا