پٹرول بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرانے پر ایک لاکھ دینے کا فیصلہ

    لاہور(یواین پی)پنجاب میں پٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کروانے والوں کو ایک لاکھ دینے کافیصلہ،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش دینے کا اعلان کردیا، پنجاب کی پہلی سموگ گنز کو کل میڈیا کے سامنے پیش کریں گے،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر کاکہنا ہے کہ لائٹس کو ایل ای ڈی پرمنتقل کریں گے تو کاربن گرین کریڈٹ ملے گا۔پی ایچ اے نے درخت لگانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ پلانٹ فور پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے۔ اربن فاریسٹ سے پنجاب کا گرین کور بڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ اوکا پودہ 1399 پر کال کریں تو گھر پر ڈلیوری کیا جاتا ہے۔لاہور کے شہریوں کیلئے یہ پودہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تحفہ ہے۔ لاہور کے شہری 1399 پر فون کریں آپ کا پودہ آپ کے گھر پہنچایا جائے گا۔پنجاب کی سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا مزیدکہناتھاکہ رنگ روڈ کے اردگرد 3 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ لاہور کے شہریوں کا فرض ہے۔ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔ زیادہ درخت لگیں گے توایئرکوالٹی انڈیکس بہترہوگا۔