الیکٹرک بائیک دھماکے سے پھٹ گئی

حیدرآباد(آئی این پی) بھارت کی ریاست تلنگانہ ضلع جگتیال کے بالاپلی گائوں میں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا، الیکٹرک بائیک خریدنے کے چند روزبعد زور دار دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل کا مالک زخمی ہوگیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متاثرہ شخص تیروپتی ریڈی کا کہنا تھا کہ جب اسے چارجنگ کیلئے لگایا تو صرف پانچ منٹ میں بائیک میں زور دار دھماکا ہوگیا۔