بھارت کے آپریشن مہادیو کے نام پر دوبارہ جعلی مقابلے شروع

اسلام آ باد(آئی ا ین پی)"آپریشن سندور" کی ناکامی کے بعد بھارت نے آپریشن مہادیو کے نام پر  دوبارہ فیک انکانٹرز شروع کردیئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے "آپریشن سندور" کی ناکامی پر پردہ ڈالنے  کیلئے نیا مذموم فوجی منصوبہ "آپریشن مہادیو" شروع کر دیا، "آپریشن مہادیو" کے نام پر غیر قانونی، جبرا حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو  فیک انکانٹرز میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہوا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق "آپریشن مہادیو" کا مقصد نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی تحریکِ آزادی کو کچلنا ہے بلکہ اندرون ملک سیاسی ساکھ بحال کرنا ہے، بھارت یہ کوشش کررہا ہے کہ اسے ایک کامیاب فوجی مہم کے طور پر پیش کیا جائے، تاکہ "آپریشن سندور" کی خفت مٹائی جاسکے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے فوری بعد بھی بھارتی فوج کی جانب سے فیک انکانٹرز کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا، اس سے پہلے بھی 24 اپریل کو آزاد جموں کشمیر کے دو شہریوں محمد فاروق اور محمد دین کو غلطی سے بارڈر کراس کر جانے پر بھارتی فوج نے بہیمانہ طریقے سے انکانٹر میں شہید کر دیا گیا تھا۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ منصوبے کے تحت مختلف  جیلوں میں قید  افراد  کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا، 29 اور 30 اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی پریس کانفرنسز میں پہلے ہی 723 پاکستانی افراد جو مختلف بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر بند ہیں کی تفصیلات بتا چکے ہیں، اسکے علاوہ 56 ایسے پاکستانی افراد بھی ہیں جو بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے غیر قانونی اور جبرا اپنی حراست میں رکھے ہیں