جنرل ہسپتال: ایدھی ایمبولینس چوری

 پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا، یمبولینس کی تلاش کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں: حکام 
 لاہور(کرائم رپورٹر)ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کی ایمبولینس جنرل ہسپتال میں واقع ایدھی سینٹر سے چوری ہوگئی۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق چوری ہونے والی ایمبولینس کا رجسٹریشن نمبر EA 1611 ہے۔ایدھی فاؤنڈیشن نے ایمبولینس کی چوری کی اطلاع فوری طور پر تھانہ کوٹ لکھپت میں دی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوری ہونے والی ایمبولینس کی تلاش کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو ایمبولینس کے بارے میں کوئی اطلاع ہو تو فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔