پاگل نے شاہدرہ ہسپتال پہنچ کر کہا ’میرا خون لے لو‘، ہسپتال عملہ دنگ رہ گیا، پوچھا کیسے آئے؟ مریض نے کہا کہ میں خود گاڑی چلا کر آیا ہوں
انتظامیہ سوتی رہی،ہسپتال میں ہلچل مچ گئی،، مینٹل ہسپتال انتظامیہ کی غفلت نے شہریوں کی جان خطرے میں ڈالے رکھی،چار رکنی کمیٹی تشکیل
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ایک انوکھا اور حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک ذہنی مریض ہسپتال سے ایمبولینس لے کر فرار ہوگیاپولیس کے مطابق ریحان نامی مریض نے ہسپتال سے ایمبولینس حاصل کی اور اسے چلاتے ہوئے شاہدرہ کے ایک ہسپتال جا پہنچاواقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شاہدرہ ہسپتال سے ملزم کو حراست میں لے لیا اور ایمبولینس بھی اپنی تحویل میں لے لی۔ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص ہسپتال پہنچ کر خود کو ایم ایس میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ظاہر کرتا رہا اور دعویٰ کرتا تھا کہ وہ چارج سنبھالنے آیا ہے بعد ازاں پولیس کو دیے گئے بیان میں اس نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ خون عطیہ کرنے کے لیے ہسپتال آیا تھاپولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے باوجود تاحال ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کوئی باضابطہ درخواست موصول نہیں ہوئی۔مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے نے سیکیورٹی انتظامات پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔