جی سی یو کے طالبعلم کا لاہور سے سکردو تک دوڑ کاآغاز

لاہور(خصوصی رپورٹ)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ سائیکالوجی کے تیسرے سمسٹر کے طالب علم فیضان احمد فیض نے جمعہ کی صبح لاہور سے سکردو تک 1,100 کلومیٹر طویل دوڑ کا آغاز کر دیا۔ اس صبر آزما اور تاریخی سفر کا باقاعدہ آغاز یونیورسٹی کے تاریخی کلاک ٹاور سے ہوا۔ نوجوان ایتھلیٹ نے اپنی اس مہم کو ایک عظیم سماجی مقصد کے تحت پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور شہدا کے نام منسوب کیا ہے۔